امریکی صدر نے سگریٹ نوشی ترک کر دی

ہفتہ 12 جون 2010 18:08

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جون۔2010ء) امریکی صدر بارک اوباما نے سگریٹ نوشی ترک کر کے خاتون اول مشعل اوباما کی دیرینہ کوششوں کو شرمندہ تعبیر کر دیا جبکہ صدر اوباما نے فلپائنی نو منتخب صدر بنینو اکینو کو بھی سگریٹ سے نجاب حاصل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔صدر اوباما کئی عرصے سے سگریٹ نوشی کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

تاہم امریکی خاتون اول مشعل اوباما نے صدر اوباما کی انتخابی مہم میں اس شرط پر ساتھ دینے کا وعدہ کیا کہ وہ سگریٹ نوشی ترک کر دیں جس پر صدر اوباما نے وعدہ کیا کہ وہ صدر منتخب ہونے کے بعد سگریٹ نوشی ترک کر دیں گے جس پر مشعل اوباما نے خوشی کا اظہار کیا۔ ادھر صدر اوباما نے فلپائن کے نو منتخب صدر بنینو اکینو کو بھی سگریٹ نوشی ترک کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :