خواتین کو تشنج سے بچانے کیلئے حفاظتی ٹیکے لگانے کی ہدایت

پیر 27 نومبر 2017 16:51

سرگودھا۔27 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2017ء)حکومتِ پنجاب نے سر گودھا سمیت صوبہ بھر میں خواتین کو تشنج سے بچانے کیلئے حفاظتی ٹیکے لگانے کیلئے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آئی آرایم،این سی ایچ اینڈ نیوٹریشن کو ہدایات جاری کردی گئی،ذرائع کے مطابق محکمہ صحت کے متعلقہ افسران اپنے اضلاع میں خواتین کو تشنج سے بچانے کیلئے خصوصی ٹیکے لگانے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،اس کے علاوہ چھوٹے بچوں کو پیٹ کے کیڑے ختم کرنے کیلئے ادویات پلائیں تاکہ ان بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔