675مریض خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے آئی بی پی سے مستفید

منگل 28 نومبر 2017 11:44

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2017ء)خیبرٹیچنگ ہسپتال (کے ٹی ایچ) میں انسٹیٹیوٹ بیسڈ پریکٹس کے تحت مریضوں کو ادویات کی فراہمی کیلئے فارمیسی کھول دی گئی،آئی بی پی کے تحت اب تک 15ہزار سے زائد مریضوں کا علاج کیاگیا جبکہ 1335جراحیاں بھی کی گئیں،ہسپتال ترجمان کے مطابق ہسپتال میں سینئر پروفیسراور کنسلٹنٹ پریکٹس کر رہے ہیں جبکہ مریضوں سے 600روپے فیس لی جاتی ہے ، ہسپتال میں سی سی یو،سی یو اور او ٹی موجود ہے جہاں جدید طبی آلات اور مشینوں کے ذریعے مریضوں کا علاج اور آپریشن کیاجاتا ہے ،مریضوں کو معلومات کی فراہمی اور شکایات کے اندراج کیلئے سیل اورپورٹر سہولت بھی دستیاب ہے ، اب تک 15675مریض خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے آئی بی پی سے مستفید ہوچکے ہیں ،ہسپتال میں ایسے مریضوں کو ادویات کی فراہمی کیلئے فارمیسی نے کام شروع کردیا جو مارکیٹ سے کم نرخوں پرمعیاری ادویات فراہم کریگی۔

(جاری ہے)

ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر نیک داد خان اور میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر روح المقیم کے مطابق مریضوں کو علاج کی معیاری سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ،آئی بی پی میں ڈاکٹروں کی فہرست ، فیس اور دیگر معلومات لوگوں کی آسانی کیلئے آویزاں کی گئی ہیں۔