آسٹیو پیتھی آسا ن اور کم خرچ طریقہ علاج ہے ‘ڈاکٹر ارشد جاوید

منگل 28 نومبر 2017 11:59

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2017ء) خیبرمیڈیکل یونیورسٹی(کے ایم یو) پشاو رکے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ارشد جاوید نے کہا ہے کہ آسٹیو پیتھی ایک آسا ن اور کم خرچ طریقہ علاج ہے ،یہ ترقی یا فتہ ممالک میں کا میا بی سے آزما یا جا رہا ہے جبکہ پاکستا ن جیسے تر قی پذیر ملک میں بھی اس سے استفا دے کی کا فی گنجا ئش ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کے ایم یو کے انسٹیٹیو ٹ آ ف فز یکل تھر ا پی اینڈ ری ہیبلیٹیشن (آئی پی ایم آر) کے زیر اہتما م آسٹیو پیتھی سے متعلق دو روزہ ور کشا پ کی ا فتتا حی سیشن سے بطور مہما ن خصوصی خطا ب کرتے ہوئے کیا۔

اس مو قع پر جر منی سے ڈاکٹر ہیڈی گیسمیئر، ڈاکٹر کرسٹا ئن بیور، کینیڈا سے ڈاکٹر فیصل نقوی ‘ پاکستا ن سے ڈاکٹر سید حیدر علی اور ڈاکٹر عسما رہ کے علاوہ کے ایم یو کے رجسٹر ار ڈاکٹر سلیم گنڈا پور ، ڈین فیکلٹی آف الائیڈ ہیلتھ سا ئنسز پروفیسر ڈاکٹر مسرت جبین اور آئی پی ایم آر کے ڈائر یکٹر ڈاکٹر حیدر دارین بھی اس موقع پر مو جود تھے۔

(جاری ہے)

پروفیسر ڈاکٹر ارشد جاویدنے جر منی ، کینیڈا اور لاہور سے ورکشا پ میں بطور ریسورس پرسن شرکت کر نے والے مہما نوں کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے توقع ظا ہر کی کہ ان دو طرفہ رابطو ں کو مستقبل قریب میں مزید موثر بنایا جا ئے گا۔

انہوں نے کہا کہ آسٹو پیتھی ترقی یافتہ مما لک میں کا فی مشہو ر ہے، یہ شعبہ ان مما لک میں دن دوگنی رات چو گنی تر قی کر رہا ہے جبکہ پاکستا ن جیسے تر قی پذیر ملک میں بھی یہ طریقہ زیا دہ اہمیت کا حا مل ہے ،یہ ایک موثر اور سستا طریقہ علاج ہونے کے با عث عا م لوگوں کی دسترس میں بھی ہے۔آخر میں انہوں نے مہمان شرکاء کو یونیورسٹی کے سوینیئرز پیش کئے۔

متعلقہ عنوان :