فرنٹیئرفائونڈیشن کے تعلیمی اداروں میں عطیہ خون کیمپس،

طلباء نے بڑھ چڑھ حصہ لیا

منگل 28 نومبر 2017 13:23

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2017ء)فرنٹیئرفائونڈیشن نے تھیلیسیمیا، ہیموفیلیا ودیگرامراض خون میں مبتلا بچوں اور مریضوںکو خون فراہمی کیلئے گورنمنٹ ڈگری کالج وڈپگہ، گورنمنٹ ڈگری کالج یکہ غنڈمہمندایجنسی، پشاور پبلک کالج ورسک روڈ پشاور اور گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول مندنی چارسدہ میں بلڈ کیمپ لگائے ،جن میںطلبہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، فرنٹیئر فائونڈیشن کی ٹیم میں پی آر او نصراللہ، میڈیکل ٹیکنیشن محمدالیاس،عمران خالد اورمعاون عمرخطاب شامل تھے جنہیں خالد اسد،لیاقت خان،انورشاد اورشہزاد احمدکاتعاون حاصل رہا، دریں اثناء چیئرمین فرنٹیئرفائونڈیشن صاحبزادہ محمد حلیم نے خون عطیہ کرنے والے طلباء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرنٹیئرفائونڈیشن امراض خون میں مبتلا ننھے بچوں کیلئے امید کی کرن ہے درد دل رکھنے لوگوں کی مدد سے ہی ان موروثی امراض میں مبتلا بچوں کے چہروں پرمسکراہٹیں بکھیری جاسکتی ہیں۔