زیابیطس اور موٹاپے کے باعث دنیا بھر میں گذشتہ 5 سال کے دوران 8 لاکھ افراد کینسر میں مبتلا ہوئے، برطانوی ادارے کی رپورٹ

منگل 28 نومبر 2017 14:08

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2017ء) زیابیطس اور موٹاپے کے باعث دنیا بھر میں گذشتہ 5 سال کے دوران 8لاکھ افراد کینسر میں مبتلا ہوئے۔ امپیرئل کالج لندن کی فیکلٹی آف میڈیسن کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق کینسر کی ایک درجن اقسام میں مبتلا ہونے والوں کی ایک تہائی تعداد کو اس صورت حال کا سامنا زیابیطس اور موٹاپے کی وجہ سے کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

زیابیطس اور موٹاپا مردوں کے مقابلے میں زیادہ خواتین کے کینسر میں مبتلا ہونے کا باعث بنے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کچھ عرصہ قبل تمباکو نوشی کینسر کی سب سے بڑی وجہ تھی لیکن اب جگر کے کینسر میں مبتلا افراد میں سے چالیس فیصد کے اس مرض میں مبتلا ہونے کی وجہ موٹاپا اور زیابیطس تھے اور بچہ دانی اور چھاتی کے کینسر میں مبتلا خواتین میں سے 30 فیصد کے اس مرض میں مبتلا ہونے کی وجہ بھی زیابیطس اور موٹاپا تھے۔

متعلقہ عنوان :