غذا میں دارچینی کا استعمال ذیابیطس سے بچائو سمیت اضافی چربی گھلانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے،ماہرین

منگل 28 نومبر 2017 14:59

مشی گن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2017ء) امریکی ماہرین صحت نے کہا ہے کہ روزمرہ کھانوں میں دارچینی کا زیادہ استعمال ذیابیطس کے مرض کو کم کرنے کے ساتھ جسم میں موجود اضافی چربی ختم کر کے مٹاپا کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی آف مشی گن میں واقع لائف سائنسس انسٹی ٹیوٹ کے سائنسدان جٴْن وو اور ان کے ساتھیوں نے دارچینی میں موجود ایک مرکب سینامیلڈیہائیڈ کو چربی کے خلیات (فیٹ سیلز) پر آزمانے کے بعد بتایا ہے کہ اس سے چکنائی والے خلیات تیزی سے ختم ہوسکتے ہیں۔

تحقیقی ٹیم کے مطابق دارچینی انسانی جسم کے اندر تھرموجنیسس کا عمل شروع کردیتی ہے۔ دارچینی کئی طرح کے جین اور اینزائم کوسرگرم کرتی ہے جو فربہ بنانے والی چربی کم کرتے ہیں۔دارچینی گھریلو مصالحہ کسی بھی دوا سے کم نہیں اور جلد ہی اسے موٹاپے کے خلاف بطور دوا استعمال کیا جائے گا تاہم انہوں نے خبردار کیا ہے کہ دارچینی کا ضرورت سے زیادہ استعمال کسی دیگر مسئلے کی وجہ بھی بن سکتا ہے اور اس ضمن میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔