غیر معیاری انرجی ڈرنکس کی جانچ پڑتال کے لیے پنجاب بھر سے سیمپلز اکٹھے کرنے کا آغا ز

منگل 28 نومبر 2017 16:36

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2017ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے غیر معیاری انرجی ڈرنکس کی جانچ پڑتال کے لیے پنجاب بھر میں سیمپلز اکٹھے کرنے کا آغا زکر دیا ،پنجاب پیور فوڈ ریگولیشنز 2017کے جاری کردہ معیار پر پورا نہ اترنے والے انرجی ڈرنکس بنانے والی کمپنیز کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا ۔پنجاب فوڈ اتھارٹی ذرائع کے مطابق نام نہاد انرجی ڈرنکس بنانے والی کمپنیز کو 27نومبر تک انرجی ڈرنکس کا معیار پنجاب پیور فوڈ ریگولیشنز 2017کے مطابق بنانے کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی ۔

(جاری ہے)

ڈیڈ لائن کے خاتمے کے بعد 28نومبر سے پی ایف اے کی خصوصی ٹیموں نے پنجاب بھر سے انرجی ڈرنکس کے نمونہ جات اکٹھے کرنے کاکام شروع کر دیا ہے ۔ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ پی ایف اے نے پنجاب پیور فوڈ ریگولیشنز 2017کے تحت انرجی ڈرنکس میں کیفین کی مقدار کسی بھی صورت 200PPM/,200mgسے زیادہ نہ ہونے ،ادویاتی اجزاء کی عدم شمولیت ،لیبل پر انرجی ڈرنک لکھنے کی ممانعت ،12برس سے کم عمر بچوں اور حاملہ خواتین کو استعمال نہ کرنے کی ہدایات کے اندراج سمیت دیگر احکامات کی تکمیل کے لیے تین ماہ کی مہلت دی تھی۔

متعلقہ عنوان :