چارسدہ ،مختلف یونین کونسلوں میں فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد

بدھ 29 نومبر 2017 12:35

چارسدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2017ء)سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر خیبرپختونخوا کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفیئر چارسدہ سمیع الله خان نے دوردراز علاقوں کے غریب عوام کو طبی اور خاندانی منصوبہ بندی کی سہولیات فراہمی کیلئے اوڈیگرام یونین کونسل میرہ ترنگزئی ‘ یونین کونسل اتمانزئی میں محکمہ بہبود آبادی کے فلاحی مراکز میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا،جس میں ماہر لیڈی ڈاکٹر نے 400سے زائد غریب نادار مریضوں کا چیک اپ کرکے مفت ادویات دیں جبکہ ضرورت مند 80افرادکوخاندانی منصوبہ بندی ادویات بھی دی گئیں‘ ضلعی آفیسر سمیع الله خان نے بتایاکہ محکمہ بہبود آبادی تمام دسیتا ب وسائل بروئے کار لارہاہے۔