ایوب ٹیچنگ ہسپتال کا ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ ماہر عملہ کی زیر نگرانی 24 گھنٹے سہولیات فراہم کر رہا ہے، ترجمان

بدھ 29 نومبر 2017 12:37

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2017ء) ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد کا ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ سی ٹی سکین، ایم آر آئی، ایکسرے، الٹرا سائونڈ، فلورو سکوپی، میمو گرافی اور بائیو پسی کی سہولت بہترین اور ماہر عملہ کی زیر نگرانی 24 گھنٹے مہیا کرتا ہے۔ گذشتہ 10 ماہ میں ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں ایک لاکھ 6 ہزار مریضوں کے ایکسرے، 36 ہزار 627 الٹرا سائونڈ، 4750 ایم آر آئی اور 13218 سی ٹی سکین کئے گئے۔

(جاری ہے)

فلورو سکوپی کی مشین جو گذشتہ کئی برسوںسے خراب پڑی تھی، حال ہی میں اسے ٹھیک کروا کر مریضوں کیلئے فعال کر دیا گیا ہے۔ ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے ترجمان کے مطابق ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کی یہ تمام سہولیات اعلیٰ معیار کی حامل ہے تو دوسری طرف غریب مریضوں کو ان سہولیات سے پیسہ بچت بھی ہوتی ہے۔ ڈیپارٹمنٹ کے تمام شعبے مستعدی سے مریضوں کی خدمت کرنے میں مصروف ہیں، ایکسرے، الٹرا سائونڈ، سی ٹی سکین اور ایم آر آئی 24 گھنٹے چل رہے ہیں۔ تمام سٹاف وقت پر اپنی ڈیوٹی پر حاضر ہوتا ہے جو پوری تندہی سے اپنی پیشہ وارانہ خدمات سرانجام دیتا ہے۔