پنجاب حکومت نے متوسط اور غریب طبقہ کی توقعات کے مطابق بجٹ پیش کیا،رانا مشہود احمد خان

بدھ 16 جون 2010 17:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 16جون۔ 2010ء) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ پنجاب حکومت نے متوسط اور غریب طبقہ کی توقعات کے مطابق بجٹ پیش کیا، تعلیم ،صحت اور ترقیاتی اقدامات کو تقویت دے کر عوامی محبت کااظہار کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ذہین طلباء ،سستی روٹی اور دیگر بیش بہا اقدامات کے لیے فنڈز کا تعین کرنا معاشرتی بہبود کا یقینی تحفظ ہے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف عوامی امنگوں کی ترجمانی کرکے مسلم لیگ ” ن“ کے منشور پر عمل داری کررہے ہیں پنجاب حکومت نے ٹیکس فری بجٹ پیش کرکے عوام کو ذہنی سکون مہیا کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافہ کیا گیا جس سے سرکاری ملازمین کے حوصلے بلند ہوئے اس اضافے سے سرکاری ملازمین کو مہنگائی سے ریلف ملے گا ۔

(جاری ہے)

حکومتی غیر ترقیاتی اخراجات پر کٹوتی عوامی مال کے تحفظ کویقینی بناناہے ۔انہوں نے کہا مسلم لیگ ،،ن،، قومی ترقی میں اپنا کردار بہتر طریقے سے ادا کر رہی ہے جو تعریف کے قابل ہے عوام کو معاشی ریلیف مہیا کرکے غربت کے آگے معاشی بند باندھنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ غریب آدمی کے لئے سستی روٹی پروگرام کو جاری رکھ کر وزیراعلیٰ پنجاب نے غریبوں کی دعائیں سمیٹی ہیں اورہم اس پروگرام کی کامیابی کے لیے شانہ بشانہ کام کریں گے۔انہوں نے متوازن اور غریب پرور بجٹ پیش کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کو مبارک باد دی ۔