ایڈز کا عالمی دن پرسوں منایا جائے گا

بدھ 29 نومبر 2017 13:36

لاہور۔29 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2017ء) پا کستا ن سمیت دنیا بھرمیں ایڈز کا عالمی دن (ورلڈ ایڈز ڈے ) پرسوں یکم دسمبر بروز جمعہ کو منایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈز کے خاتمہ ، مذکورہ مہلک امراض کے بارے میںعوامی شعور بیدار کرنے کیلئے سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں کے اشتراک سے ملک بھر میں واکس منعقد کی جائیں گی اور ہیلتھ سیمینارز ،کانفرنسز ، ورکشاپس ، مذاکروں ، مباحثوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا تاکہ عوام الناس کو ایڈز کے مرض ، اس کی وجوہات ، ابتدائی علامات ، علاج معالجہ ،تدارکی اقدامات اور دیگر امور کے بارے میں آگاہ کیا جاسکے۔

طبی ما ہر ین کے مطا بق دنیا بھر میں ایڈز کے مریض 3کروڑ 50لاکھ سے بھی زائد ہو گئے ہیں۔ اس مہلک بیماری کی روک تھام کیلئے عوام میں شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے اس وقت پاکستان میں یو این ایڈز ، یونیسکو ، یونیسیف اور پلان پاکستان کے تعاون سے ایڈز کے خاتمہ کیلئے 14مراکز کام کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :