ایلیٹ طبقہ زیادہ سے زیادہ 5فیصد ہے، اقلیت نے اکثریت کو ہائی جیک کر رکھا ہے ، ڈاکٹر فردوش عاشق اعوان

جمعرات 17 جون 2010 13:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 17جون۔ 2010ء) وفاقی وزیر بہبود آبادی ڈاکٹر فردوش عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہمارے سسٹم کے اندر خلاء ہے جب ہم حکومت میں ہوتے ہیں تو یہ خلا نظر نہیں آتا مگر اپوزیشن میں ہوں تو یہ خلیج بڑی دکھائی دیتی ہیملک میں ایلیٹ طبقہ زیادہ سے زیادہ 5فیصد ہیاقلیت نے اکثریت کو ہائی جیک کر رکھا ہے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور میں خاندان کی زہرخورانی کاواقعہ قابل افسوس ہے جب آس امید ختم ہو جائے جینے کا سہارا نظر نہ آئے تو پھر اس قسم کا قدم اٹھایا جاتا ہے۔

پنجاب میں کم از کم اس واقعہ کا واقعہ نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہماری سیاست منافقت کا شکار ہے جو ہر دور میں رہی ہے اور اب بھی ہے۔ ہمارے قول و فعل میں تضاد ہے ہم جو کہتے ہیں وہ کرتے نہیں ہیں اور جو کرتے ہیں وہ انفرادی ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

معاشرے کیلئے کچھ نہیں کیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ میں پچھلی حکومت میں تھی موجودہ حکومت میں بھی ہوں لیکن سابق حکومت نے جس طرح عیاشیاں کی ہیں موجودہ حکومت میں نہیں ہے۔

ایوان صدر اور وزیر اعظم ہاؤس میں جو کچھ خرچ ہوتا ہے وہ صدر یا وزیر اعظم کی ذات پر نہیں ہوتا۔ پچھلی حکومت میں ایوان صدر کے اندر طبلہ بجانے اور گانے کی محفلوں کا خرچ بھی بجٹ سے جاتا تھا لیکن اب کم از کم یہ سب کچھ نہیں ہو رہا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاست سے لے کر صحافت تک سب کچھ غریب کے نام پر ہو رہا ہے لیکن غریب کو کسی تک رسائی نہیں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مہنگائی ایک سوچ کا نام ہے یہ پالیسیوں سے ختم نہیں ہو گی اگر کوئی شخص اپنی چیز مہنگی بیچنے پر تلا ہوا ہے تو کون سی حکومت ہے جو اسے ٹھیک کرے گی۔ روٹی کپڑا اور مکان ہماری پارٹی کا منشور ہے۔

متعلقہ عنوان :