برطانیہ میں ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر ویاگرا خریدنے کی اجازت

فارمیسییزوالے تعین کریں گے ویاگرہ خریدنے والے کے لیے محفوظ ہے یا نہیں،ادویات کے حوالے سے نئی قانون سازی

جمعرات 30 نومبر 2017 14:12

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2017ء) برطانیہ میں اب صارفین کسی ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر ہی قوت باہ یعنی جنسی قوت بڑھانے کی مشہور دوا ویاگرا خرید سکیں گے۔برطانوی ٹی وی کے مطابق یہ فیصلہ برطانیہ میں ادویات کے حوالے سے قانون سازی کرنے والے ادارے نے عوامی مشورے سے کیا۔

(جاری ہے)

نئے قانون کے تحت اب ادوایات فروخت کرنے والے فارماسسٹسز کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ اس بات کا تعین کریں کہ کیا یہ دوا مانگنے والے کے لیے محفوظ ہے یا نہیں۔

ویاگرا بنانے والی کمپنی فائزر کا کہنا تھاکہ انھیں امید ہے کہ وہ آئندہ سال کے موسمِ بہار تک ویاگرا فارمیسیوں میں بغیر نسخے کے فروخت کے لیے پہنچا دیں گے۔ماہرین کا کہنا تھا کہ اس دوا تک آسان رسائی کا مطلب ہے کہ وہ مرد حضرات جو اپنے ڈاکٹروں سے اس سلسلے میں بات نہیں کر پاتے تھے، وہ بھی اس کے فوائد حاصل کر سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :