وزیراعظم کی رہائش گاہ پر کرنٹ لگنے سے مزدورکی بینائی متاثر

اتوار 20 جون 2010 12:15

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔20جون۔2010ء) ملتان میں وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر کرنٹ لگنے سے ایک مزدور کی بینائی متاثر ہو گئی ۔ جبکہ مزدور کو علاج معالجے کے لیے کسی نے کوئی بھی مدد فراہم نہیں کی۔ ملتان میں وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر کام کرنے والے مزدور کو کرنٹ لگنے سے اسکی بینائی متاثر ہو گئی ۔ کرنٹ لگنے کے بعد اسکو فوری طبی امداد نہیں مل سکی ۔

مزدور کو پولیس اہلکاروں نے نشتر اسپتال ملتان پہنچایا ۔

(جاری ہے)

بیس سالہ مزدور شفیق وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر کام کرنے میں مصروف تھاکہ بجلی کا جھٹکا لگنے سے بے ہوش ہو گیا۔ جسکے بعد ریسکیو ون ون ٹو ٹو مزدور کو اسپتال منتقل کرنے کے بعد طبی امداد کے بعد اسے واپس رہائش گاہ چھوڑ گئے ۔ جسکے بعد مزدور تین گھنٹے تک وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر بے یار و مددگار پڑا رہا۔

تاہم اسکی حالت غیر دیکھتے ہوئے ایلیٹ فورس کے نوجوانوں نے مزدور کو دوبارہ اسپتال منتقل کیا۔ مزدور شفیق کا کہنا تھا کہ کرنٹ لگنے کے بعد اسکی بینائی متاثر ہو گئی ہے اور وہ صیح نہیں دیکھ پا رہا اور نہ ہی اسے طبی امداد ٹھی طریقے سے فراہم کی جا رہی ہے ۔ مزدور وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر ٹھیکیدار کے ماتحت مزدوری کر رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :