ایٹمی توانائی کے عالمی ادارہ نے چشمہ نیوکلیئر پاؤ پلانٹ کے یونٹ 2 کو محفوظ قرار دیئے جانے کے معاہدے کی منظوری دے دی

جمعہ 24 نومبر 2006 23:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24نومبر۔2006ء) ایٹمی توانائی کے عالمی ادارہ کے 35رکنی بورڈ آف گورنر نے چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کے یونٹ 2کو محفوظ اور بے ضرر قرار کیے جانے کے ضمن میں معاہدہ کی اطلاق کی متفقہ طور پر منظوری دے دی ہے۔جبکہ اسی قسم کے معاہدہ کے اطلاق چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کے یونٹ نمبر 1پر بھی کیا جانے والا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزارت خارج کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق اس معاہدہ کی منظوری پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے اور یہ پاکستان کے ایٹمی عدم پھیلاؤ کے عزم کا اعتراف بھی ہے۔

واضح رہے کہ چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ 2کے ذریعے پاکستان 2030ء تک موجودہ بجلی کی پیداوار425 میگاواٹ سے بڑھا کر 8800میگا واٹ کرنا چاہتا ہے تاکہ ملک میں بڑھتی ہوئی اس وقت کی توانائی کی ضروریات کو پورا کر سکے۔چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ 2عوامی جمہویہ چین کی معاونت سے تعمیر کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :