فلپائن میں سات کروڑ ڈالر کی ڈینگی کی مضر دوا کی تحقیقات شروع

جوبچے ڈینگی سے متاثر نہیں تھے مگر انہیں بھی یہ دوا دی گئی تو ان پر منفی اثرات پڑ سکتے ہیں،فرانسیسی دواساز کمپنی

منگل 5 دسمبر 2017 13:25

منیلا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2017ء) فلپائن کے محکمہ انصاف نے ڈینگی کے خلاف استعمال کی جانے والی دوا کے نقصان دہ اثرات کی بابت تحقیقات شروع کر دیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس پروگرام کے تحت سات لاکھ تیس ہزار بچوں کو یہ دوا دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

تاہم بعد میں چند رپورٹیں میں کہا گیا تھا کہ مریضوں پر اس دوا کے منفی اثرات دیکھے گئے ہیں۔ دوا تیار کرنے والے فرانسیسی ادارے سانوفی پاسچر کے مطابق ایسے بچے جو ڈینگی سے متاثر نہیں تھے مگر انہیں یہ دوا دی گئی، ان پر اس کے منفی اثرات پڑ سکتے ہیں۔ محکمہ انصاف کا کہنا تھا کہ 70 ملین ڈالر کے سرمایے سے جاری اس ڈینگی ویکسینیشن پروگرام کی تفصیلی جانچ کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :