پاکستان دنیا کا وہ واحد ملک ، جہاں کینسرکی بیماری کاعلاج جدید روبوٹک سائبر نائف مشین سے بالکل مفت علاج کیا جانے لگا

اس مشین کی مالیت 41کروڑ روپے ہے۔ دنیا بھر میں یہ علاج نہایت مہنگاہے لیکن پاکستان میں یہ بالکل مفت ہے، ڈاکٹرطارق محمود

منگل 5 دسمبر 2017 14:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2017ء) کینسر ایک ایسا موذی مرض ہے جس کے مریض اور معالج دنیا کے ہر ملک میں موجود ہیں تاہم پاکستان دنیا کا وہ واحد ملک ہے جہاں اس بیماری کا جدید روبوٹک سائبر نائف مشین سے بالکل مفت علاج کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

یہ روبوٹک مشین کراچی کے جناح اسپتال میں پیشنٹ ایڈ فاونڈیشن کے تعاون سے لگائی گئی ہے اور ریڈیو لوجی ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود کی زیر سرپرستی فعال ہے۔ڈاکٹر طارق محمود کے مطابق اس مشین کی مالیت 41کروڑ روپے ہے۔ دنیا بھر میں یہ علاج نہایت مہنگاہے لیکن پاکستان میں یہ بالکل مفت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا کے متعدد ممالک کے مریض پاکستان آکر علاج کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :