کم عمرکی شادیاں روکنےکےقانون پرعمل درآمد ضروری ہے،صمصام بخاری

ہفتہ 26 جون 2010 20:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 26جون ۔ 2010ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ دوران زچگی خواتین کی شرح اموات میں کمی کیلئے کم عمر میں لڑکیوں کی شادی روکنے کے قانون پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں ماں اور بچے کی صحت کے موضوع پر بہترین رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کو ایوارڈز دینے کی تقریب سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ پاکستان میں بچوں اور مائوٴں کی شرح اموات کا زیادہ ہونا افسوسناک ہے۔ صمصام بخاری نے لاہور میں ایک خاتون کی چار بچوں سمیت خودکشی کے واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ معاشرتی مسائل کے حل کیلئے حکومت اور معاشرے کو مل کر اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :