ہالی ووڈ لیجینڈ مارلن منرو کے ایکسرے 45 ہزار ڈالر میں نیلام

پیر 28 جون 2010 15:06

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 28جون ۔ 2010ء) ہالی ووڈ کی لیجینڈ اداکارہ مارلن منرو کے ایکسرے بھی پینتالیس ہزار ڈالر میں نیلام ہوئے۔

(جاری ہے)

ہالی ووڈ میں لیجینڈ اداکاروں اور گلوکاروں کی ذاتی اشیاء کی نیلامی عام بات ہے لیکن مارلن منرو کے ایکسریز بھی نیلامی کیلئے پیش کئے گئے۔ انیس سوچون میں ان کے لئے گئے ایکسرے نیلامی کیلئے پیش کئے گئے تو ان کے کئی مداح خریداری کیلئے آگئے آئے اور پہینتالیس ہزار ڈالر کی آخری بولی دینے والے شخص کو یہ ایکسرے مل گئے۔

متعلقہ عنوان :