پاک امریکہ اسٹریٹجک مذاکرات، صحت کے شعبے میں تعاون پر اتفاق

پیر 28 جون 2010 17:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 28جون ۔ 2010ء) پاکستان اور امریکہ کے درمیان اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے سلسلے میں صحت کے شعبے کے متعلق مذاکرات میں دونوں ملکوں نے اس شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ امریکہ نے پاکستان میں ماں و بچے کی صحت اور حفاظتی ٹیکوں سے متعلق پروگرام میں دلچسپی کا اظہارکیا ہے۔

(جاری ہے)

مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیرصحت مخدوم شہاب الدین جبکہ امریکی وفد کی قیادت ڈائریکٹر گوبل ہیلتھ نلز ڈوالئر نے کی ۔

مذاکرات کے دوران صحت کے شعبے میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیاجبکہ پاکستان کو ملینئم ڈیویلپمنٹ گولز کے حصول،زچہ و بچہ کے حوالے سے صحت کی سہولیات کی بہتری اور دیگر ایشوز بھی زیرغورآئے۔ امریکی وفد پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کا دورہ بھی کرے گا اور وہاں بچوں کو فراہم کردہ صحت کی سہولیات کا جائزہ لے گا۔

متعلقہ عنوان :