ڈیپ فرائی کرنے سے کھانے مضر صحت بن جاتے ہیں، ماہرین

جمعرات 7 دسمبر 2017 13:35

ڈیپ فرائی کرنے سے کھانے مضر صحت بن جاتے ہیں، ماہرین
واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) امریکی ماہرین صحت کا کہنا ہے سموسہ اور پیزا دونوں ہی مضرِ صحت ہیں لیکن ان دونوں میں سے صحت کے لیے وہ زیادہ نقصان دہ وہ ہے جسے ڈیپ فرائی کیا جاتا ہے۔ ہاورڈ یونیورسٹی کے ماہریں صحت کی جدید تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ پیزا روٹی(بریڈ) کی وجہ سے کاربوہائیڈرٹس پر مشتمل ہوتا ہے اور اس میں پنیر(چیز)،گوشت اور دیگر اشیا کی صورت میں فیٹ پایا جاتا ہے، پیزا کو تیل میں تلا(ڈیپ فرائی) نہیں کیاجاتا بلکہ مائیکروویو اون میں بیک کیا جاتا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں سمومہ کو بیک (پکایا) نہیں بلکہ تیل میں تلا(ڈیپ فرائی )کیا جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق آلو اس وقت مضرِ صحت کاربوہائیڈریٹس کا مجموعہ بن جاتے ہیں جب انہیں ڈیپ فرائی کیا جاتا ہے اور اسی وجہ سے اس میں فیٹ کی مقدار بڑھ جاتی ہے، ڈیپ فرائی ہونے کے بعد سموسہ اپنے اندر تیل یا گھی کو جذب کرلیتا ہے اور پیزا کے مقابلے میں زیادہ فیٹ کا سبب بنتا ہے۔

(جاری ہے)

اگر دونوں کا موازنہ کیا جائے تو 100گرام پیزا میں 276 جبکہ 100 گرام سموسے میں تقریباً 400 کیلوریز پائی جاتی ہیں اگر سموسے کو ڈیپ فرائی کرنے کے بجائے اوون میں بیک کیا جائے تو اسے صحت کے لیے کم نقصان دہ بنایا جاسکتا ہے۔ ماہرین نے مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ صحت مند رہنے کے لئے ضروری ہے کہ ڈیپ فرائی اشیاء کے زیادہ استعمال سے اجتناب کیا جائے۔