بند گوبھی میں پھول گوبھی سے زیادہ غذائیت ہوتی ہے، طبی ما ہر ین

جمعرات 7 دسمبر 2017 13:40

لاہور۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء)بند گوبھی میں وٹامن اے، سی ، معدنی نمکیات لوہا، چونا، فاسفورس کافی مقدار میں پائے جاتے ہیں، طبی ما ہر ین کے مطا بق اسی لیے بند گو بھی میںپھول گوبھی کی نسبت زیادہ غذائیت ہوتی ہے لہٰذا کاشتکار پھول گوبھی کے ساتھ ساتھ بند گوبھی کی بھی زیادہ سے زیادہ کاشت کر یں، طبی ما ہرین نے بتایا کہ اس کے غذائی فوائد کو مد نظر رکھتے ہوئے بند گوبھی کو صرف بطور سلاد استعمال نہ کیا جا ئے بلکہ اس کو مختلف طریقوں سے روز مرہ کی خوراک کا حصہ بنا یا جا ئے ۔