خشک سردی سے بیماریوں میں اضافہ

جمعرات 7 دسمبر 2017 14:50

سرگودھا۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) سرگودھا اور گردونواح میں خشک سردی سے جہاں نزلہ‘ کھانسی‘ زکام‘ گلے کی بیماریاں جنم لے رہی ہیں وہاں پر خارش کی بیماری بھی بڑھنے لگی ہے،ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ خشک سردی نزلے‘ زکام‘ بخار کے علاوہ جلد پر بھی اثر انداز ہوتی ہے،جس کی وجہ سے خارش کی بیماری محسوس ہوتی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر نہانے کا انتظام کیا جائے اور نہیں تو کم از کم ہر دوسرے دن انسان کو غسل کرنا چاہیئے،اس سے خارش کی بیماری میں کمی آئیگی۔

(جاری ہے)

سردی کے موسم میں اکثر لوگ کئی روز تک نہیں نہاتے اور یہی وہ لوگ ہیں جن کے جسم کو خارش وغیرہ محسوس ہوتی ہے۔