کوئٹہ: بلوچستان ہائیکورٹ نے صوبائی سیکریٹری صحت کو طلب کرلیا

منگل 29 جون 2010 20:28

کوئٹہ(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29جون۔2010ء) بلوچستان ہائیکورٹ نے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال سے شہریوں کو درپیش مشکلات کے پیش نظر محکمہ صحت بلوچستان کے افسران کو جمعرات کو طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے رہنما خلیل احمد پانیزئی ایڈووکیٹ کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال کے خلاف دائر کی گئی درخواست پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سیکریٹری صحت بلوچستان اور سول ہسپتال اور بی ایم سی ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو جمعرات کو طلب کرلیا۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ ڈاکٹروں کی ہڑتالوں کے باعث غریب مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔