ہیپاٹائٹس ،کینسر کے مریضوں کو جدید علاج اور ویکسین کی دستیابی یقینی بنایا جائے گا، نئی ادویات کی قیمتوں کا نوٹیفیکشن وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد کیا جائے گا، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی

جمعہ 8 دسمبر 2017 13:16

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2017ء) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے حکام نے کہا ہے کہ ہیپاٹائٹس اے ، بی ، سی اور کینسر کے مریضوں تک جدید علاج اور اس کی ویکسین کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔ جنرک ادویات کی کم قیمتوں پر مارکیٹنگ اور ان ادویات کی دستیابی ادویہ ساز کمپنیوں میں مذید مقابلے کی فضا کو بہتر بنائے گی۔

نئی ادویات کی قیمتوں کا نوٹیفیکشن وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

حکام نے بتایا کہ گذشتہ کمیٹی کے دو روزہ اجلاس میں کمیٹی نے نئی ادویات کی قیمتوںکو فکس کرنے کے حوالے سے اپنی سفارشات پیش کیں۔ جن میں ہیپاٹائٹس اے ،بی اور سی،کینسر،پھیپھڑوں کے انفیکشن،دمہ اور پارکنسن، مرگی،ذیابطیس ،آسٹیوپروسس ،ہائیپرٹینشن ، پرٹوسسز اور تنشنج کی ویکسین شامل ہیں۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے وضاحت کی ہے کہ کسی بھی دوا کی قیمت میں اضافے کی تجویز میٹنگ کے ایجنڈے میں شامل نہیں تھی نہ ہی اس حوالے سے کوئی منظوری دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :