مسلسل خشک سردی سے موسمی بیماریوں میں اضافہ ہو گیا،عوام کی باران رحمت کیلئے دعائیں

جمعہ 8 دسمبر 2017 16:54

فیصل آباد۔8 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2017ء) موسم سرما کے آغاز سے اب تک جاری مسلسل خشک سردی بچوں اور بوڑھوں کیلئے وبال جان بن گئی ہے جبکہ نوجوان افراد کی بڑی تعداد بھی مختلف موسمی بیماریوں کا شکار ہو رہی ہے نیز علاج معالجہ کے باوجود افاقہ نہ ہو نے پر عوام نے باران رحمت کیلئے دعائیں مانگنا شروع کر دی ہیں،طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بارش نہ ہونے اور خشک سردی کے باعث تمام عمر کے افراد میںگلے کی خرابی، کھانسی ، نزلہ ، بخار اور وائرل انفیکشن کے امراض میں اضافہ ہو رہا ہے،انہوںنے کہا کہ مذکورہ سردی سے بچنے کیلئے گرم کپڑوں کا مناسب استعمال اشد ضروری ہے تاہم سر اور گردن کو ضرور ڈھانپنا چاہیے،انہوںنے کہا کہ ٹھنڈی ، تلی ہوئی یا کھٹی اشیاء کھانے سے گلا خراب ہو سکتا ہے جو بعد میں کھانسی، نزلہ اور بخار کا باعث بھی بنتا ہے،گلا خراب ہو نے کی صورت میں فوری طورپر نیم گرم پانی میںنمک ڈال کر غرارے کرنااور بھاپ لینا مفید ہے تاہم بخار کی صورت میں فوری قریبی ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے تاکہ بعد میں کوئی پیچیدگی پیدا نہ ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :