ہیلتھ کونسلوں کا قیام پنجاب حکومت کا انقلابی اقدام ہے،عوام کوعلاج کی بہترسہولتوں کی فراہمی کے لئے بجٹ میں 326 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں

وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ورکن صوبائی اسمبلی ملک محمداحمدخان کی اے پی پی سے گفتگو

ہفتہ 9 دسمبر 2017 12:13

قصور۔9دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2017ء) وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ورکن صوبائی اسمبلی ملک محمداحمدخان نے کہا ہے کہ محکمہ صحت میں ہیلتھ کونسلوں کا قیام صوبائی حکومت حکومت کا انقلابی اقدام ہے۔عوام کوعلاج معالجے کی بہترسہولتوں کی فراہمی کے لئے بجٹ میں 326ارب مختص کیے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ’’اے پی پی‘‘ سے خصوصی گفتگوکے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف جوکہتے ہیں اس پر عمل بھی کرتے ہیں‘پنجاب کے ہر تحصیل ہیڈکوارٹرمیں ہیلتھ کونسل قائم کردی گئی ہے‘این سی ڈیکلینک میں اب مریضوں کو خصوصی سہولیات میسر ہونگی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ تعلیم اورصحت کے شعبوں پر خصوصی توجہ دے رہے ہیںاسی وجہ سے پنجاب بھرکے ہسپتالوں میں عوام کو علاج کی معیاری سہولتیں اور مفت ادویات فراہم کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجا ب بھرمیں صحت میلوں کے انعقادکا بنیادی مقصد صحت کے شعبے میں اصلاحات کے ذریعے علاج کی جدید سہولتوں کی دیہی علاقوں تک فراہمی کو ممکن بنانا ہے۔