ہسپتالوں میں غیر معیاری وارڈ باعث ڈینگی پھیلا ‘

ڈینگی سے 69 اموات ہوئیں‘ 24 ہزار 807ٹیسٹ مثبت آئے عالمی ادار صحت نے پشاور میں ڈینگی سے متعلق اپنی رپورٹ شائع کر دی

ہفتہ 9 دسمبر 2017 12:48

ہسپتالوں میں غیر معیاری وارڈ باعث ڈینگی پھیلا ‘
جنیوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2017ء) عالمی ادار صحت نے پشاور میں ڈینگی سے متعلق اپنی رپورٹ شائع کر دی۔ ہسپتالوں میں غیر معیاری وارڈ کے باعث ڈینگی پھیلا ‘ صوبے بھر میں ڈینگی سے 69 اموات ہوئیں‘ 24 ہزار 807ڈینگی کے ٹیسٹ مثبت آئے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پشاور میں ڈینگی سے متعلق عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق مریضوں کیلئے بنائے گے خصوصی وارڈ معیار کے مطابق نہیں تھے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ غیر معیاری وارڈز کے باعث مرض پھیلا۔ جولائی سے اکتوبر تک مرض پھیلنے کی شرح زیادہ رہی۔ صوبے بھر میں ڈینگی سے 69 اموات ہوئی۔ لیبارٹریوں میں 24 ہزار 807 ڈینگی کے ٹیسٹ مثبت آئے۔ …

متعلقہ عنوان :