حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میںڈینگی کے مر یضوں کیلئے تمام تر طبی سہولیات مہیا کی گئیں ‘ انتظامیہ

ہفتہ 9 دسمبر 2017 12:48

پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2017ء) ڈینگی کے مر یضوں کیلئے ہنگامی بنیادی پر حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں تمام طبی سہولیات کی فراہمی کویقینی بنایا گیا تھا ‘ کے پی کو ڈ ینگی نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا تھا ۔ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس ڈینگی وباء کے مریضوں کو اضافی بجٹ کے ذریعے تمام طبی سہولیات مہیا کرتے رہے ۔ جبکہ ایچ ایم سی میںجنوری سے ہی ڈ ینگی مریضوںکا تانتا بنا رہا ۔

تاہم ایچ ایم سی نے مشکلات کے باوجود ڈ ینگی مریضوں کے لئے اضافی عملے کے علاو ہ مفت ادویات کی فراہمی کی تگ و دو جاری رکھی۔ ڈینگی کی اس وبا ء کو مزید پھینے سے روکنے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے اسپرے بھی کروائے گئے اور ساتھ ہی ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کیلئے مچھردانی کے علاوہ پیتھا لوجی ٹسٹ و سکرینگ کی سہولت مفت فراہم کیں گئی تھی۔

(جاری ہے)

مریضوں کو کبھی کبھار معلومات کی عدم فراہمی کیوجہ سے کھٹے میٹھے حلات کا سامنا بھی رہاا لیکن وقت گزرنے کیساتھ ساتھ ڈینگی معلوماتی کاونٹر کی اطلاعات کے ذریعے شکایات میں کمی آتی رہی۔

ہسپتال انتظامیہ کے عداد و شمار کے مطابق ابتک تقریباً 29414 ڈینگی کے مشتبہ مریضوں کی ٹسٹ سکرینگ کی گئی۔5185 ڈینگی سے متاشرہ ہسپتال لائے گئے۔ 3888 معمولی ڈینگی وائرس کے متاثرہ مریضوں کو گھر کے لئے ٹریٹمنٹ دی گئی۔جبکہ ڈینگی سے متاثرہ 12 افراد ذندگی سے ہاتھ دو بیٹھے، جن میں 8 عورتیں اور 4 مرد حضرات شامل تھے۔ 1280 مریضوں کو صحتیابی کے بعد فارغ کر دیا گیا۔

جبکہ 100 سے ذیادہ مریضوں کو پیتھا لوجی ڈیپارٹمنٹ سے سفید خون کی فراہمی دستیاب تھی۔ان تمام مریضوں کو ہسپتال کے مختلف ڈیپارٹمنٹ میں 8 سے 10 بستر وں پر مشتمل چیمبرز میں زیرے رلاج رکھا گیا تھا۔ جہاں ڈاکٹرز،نرسیس اور دیگر سٹاف کے علاوہ ہسپتال فارمیسی اور پیتھا لوجی ڈیپارٹمنٹ اور بلڈ بینک بلا تعطل مریضوں کو ادویات کے ساتھ ساتھ خون کی فراہمی میں اپنی اپنی خدمات سر انجام دیتے رہیں۔چونکہ موسم تبدیل ہوچکا ہے تو ڈینگی کی وباء بھی لگ بھگ ختم ہونے کے قریب تر ہے یہ ہی وجہ ہے کہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں داخل شدہ تمام مر یض علاج کی فراہمی کے بعد باخیر یت اپنے گھرو ں کو روانہ کر دیے گئے ہیں۔تا حال ابتک کوئی مریض ہسپتال داخل نہیں۔