ایچ ایم سی، 29 ہزار سے زائد افراد کی ڈینگی کے ٹیسٹ اور سکریننگ

پیر 11 دسمبر 2017 12:13

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2017ء) حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں اب تک 29ہزار سے زائد ڈینگی کے مشتبہ مریضوں کی ٹیسٹ وسکریننگ کی گئی جن میں پانچ ہزار سے زائد افراد میں مرض کی تشخیص کی گئی، مریضوں کو مفت طبی امداد کی فراہمی کیلئے خصوصی بجٹ مختص کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ہسپتال انتظامیہ کے جاری ا عداد و شمار کے مطابق 29414 ڈینگی کے مشتبہ افراد کی سکریننگ کی گئی جن میں 5185 میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی، 1280 مریض صحت یاب جبکہ 12 زندگی کی بازی ہار بیٹھے جن میں 8 خواتین شامل تھیں جبکہ 100 سے زائد مریضوں کو پیتھالوجی ڈیپارٹمنٹ سے سفید خون فراہم کیاگیا۔

ترجمان کے مطابق ہسپتال میں الگ ڈینگی کائونٹر قائم کیا گیا جبکہ مریضوں کیلئے ہسپتال کے مختلف وارڈز میں 8 سے 10 بستر وں پر مشتمل چیمبرزبنائے گئے تھے جہاں ڈاکٹرز، نرسوں اور دیگر سٹاف کے علاوہ ہسپتال فارمیسی ، پیتھا لوجی ڈیپارٹمنٹ اور بلڈ بینک سٹاف نے بلا تعطل مریضوں کو ادویات کے ساتھ ساتھ خون کی فراہمی یقینی بنائی اور اس وقت ہسپتال میں کوئی مریض زیر علاج نہیں۔

متعلقہ عنوان :