ورزش ذہنی کارکردگی میں اضافے کا باعث ہے، ماہرین

پیر 11 دسمبر 2017 12:15

ویلنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2017ء) ورزش ذہنی صحت میں اضافے کا باعث ہے۔ یہ بات نیوزی لینڈ کی یونیورسٹی آف اوٹاگو کے ماہرین کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں بتائی گئی۔

(جاری ہے)

طبی جریدے میڈیکل ڈیلی میں شائع ہونے والی اس رپورٹ کے مطابق 52 نوجوان خواتین پر کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ ورزش کے نتیجے میں دماغ کو آکسیجن کی فراہمی بڑھ جاتی ہے جو ذہنی کارکردگی میں اضافہ کرتی ہے۔باقاعدگی سے ورزش کرنے والی خواتین کے دماغ کے اینٹیریئر فرنٹل ریجن کو آکسیجن کی فراہمی دیگر خواتین کے مقابلہ میں زیادہ پائی گئی اس کے نتیجے میں ان خواتین نے مشکل صورتحال میں بہتر زہنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔