کالی مرچ، پیاز، لہسن اور میتھی دانہ بلند فشار خون کو کنٹرول کرنے میں اہم ثابت ہوتے ہیں،ماہرین

پیر 11 دسمبر 2017 13:37

کالی مرچ، پیاز، لہسن اور میتھی دانہ بلند فشار خون کو کنٹرول کرنے میں ..
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2017ء) برطانوی ماہرین صحت نے کہا ہے کہ صحت مند رہنے کے لئے جسم میں خون کا دورانیہ متوازن ہونا بے حد ضروری ہے اور بلند فشار خون دل کے امراض سمیت کئی بیماریوں کا سبب بنتا ہے، بلند فشارخون( بلڈ پریشر) کو ادویات سے کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ ورزش اور کھانے پینے کی روزمرہ اشیاء یعنی کالی مرچ، پیاز، لہسن اور میتھی دانہ اہم ثابت ہوتے ہیں ۔

یونیورسٹی آف لیڈز کے شعبہ صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ کالی مرچ میں اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی سیپٹک خصوصیات ہوتی ہیں جس کے استعمال سے خون کی شریانیں کھلتی ہیں، جسم میں خون کی روانی بہتر ہوتی ہے، سب سے بڑھ کر یہ کہ یہ بلڈپریشر کی شرح کو قدرتی طور پر کم سطح پر لانے میں مدد گار ثابت ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

روزانہ پیاز کا استعمال کرنے والے مریضوں کا بلڈ پریشر ادویات کا استعمال کرنے والوں کے مقابلے بہتر ہوتا ہے کیوںکہ پیاز اینٹی آکسیڈنٹ مادوں سے بھرپور ہوتی ہے جو ذیا بطیس اورکینسر جیسی بیماریوں سے لڑنے میں بھی مدد فراہم کرتی ہے۔

میتھی سردیوںکی وہ سبزی ہے جس میں وٹامن اے بی سی، آئرن، فاس فورس اور کیلشیم بڑی مقدار میں پایا جاتا ہیجبکہ میتھی کے دانوں میں پایا جانے والا پوٹیشیم بلڈ پریشر کو بڑھنے سے روکتا ہے۔ماہرین کے مطابق خطرناک عوامل جو شریانوں کو سخت کرنے کا باعث بنتے ہیں ان کے علاج کے لئے لہسن بہت مفید ہے۔ لہسن ہائی کولیسٹرول اور ہائی بلڈپریشر کا علاج اور شریانوں میں پلیٹلیٹس کو جمع ہونے سے روکنے کے ساتھ دل پر زیادہ خون کے پریشر سے بڑھنے والے اثرات سے بھی روکتا جبکہ کھانے میں لہسن کا استعمال بھی دیگر بیماریوں سے حفاظت کرتا ہے۔