انسان کیلئے جسمانی صحت کے ساتھ ذہنی صحت بھی ضروری ہے،

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں انٹرنیشنل کانفرنس سے مقررین کا خطاب

پیر 11 دسمبر 2017 17:36

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2017ء) انسان کیلئے ذہنی صحت بھی اتنی ہی ضروری ہے جتنی جسمانی صحت ہے،صحتمند جسم اور صحتمند دماغ کا چولی دامن کا ساتھ ہے، افراد صحتمند ہوں گے تو معاشرہ صحتمند ہوگا،ڈپریشن اور عدم برداشت معاشرے سے ذہنی صحت کے فقدان کی دلیل ہیں،ان خیالات کا اظہارمقررین نے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں ذہنی صحت پر تین روزہ انٹرنیشنل کانفرنس کے افتتاحی سیشن میں کیا،شعبہ نفسیات کے زیر اہتمام ہونیوالی کانفرنس کا افتتاح چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمشن ڈاکٹر نظام الدین نے کیا،کانفرنس میں امریکہ، برطانیہ اور پاکستان سے ماہرین نفسیات شرکت کررہے ہیں،وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے اپنے خطاب میٖٖں کہا کہ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ نصاب کے ساتھ طالبات کی بہترین تربیت میں مشغول ہے،سائیکالوجی ڈیپارٹمنٹ نے ایک اہم موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس منعقد کرکے دنیا بھر کے ماہرین نفسیات کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا ہے،انہوں نے کہا کہ آج انتہا پسندی اور دہشت گردی نے معاشروں کو ہلا کر رکھ دیا ہے،معتدل ذہن اور خوشگوار نفسیات سے اس رجحان کا خاتمہ ممکن ہے۔

متعلقہ عنوان :