خیبر آئی فائونڈیشن کا فری کیمپ‘

405 مریضوں کا مفت معائنہ کیاگیا

منگل 12 دسمبر 2017 12:41

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2017ء)خیبر آئی فائونڈیشن نے فری آئی کیمپس کا آغاز کردیا‘ خیبر آئی فائونڈیشن ہسپتال کے چیئرمین حاجی محمدلقمان شاہ نے خیبر آئی فائونڈیشن کیلئے فری آئی کیمپس کاآغاز کرتے ہوئے کہاہے کہ میری کوشش ہے کہ اب ہر ہفتے کے دن ایک کیمپ ہوا کریگا‘ اسی سلسلے میں خیبرپختونخوا کے پسماندہ گائوں کاکاصاحب میں غریب اور نادار لوگ جو آنکھوں کی بیماری میں مبتلا تھے کیلئے فری آئی کیمپ منعقد کیاگیا جس میں405 مریضوں کامعائنہ کیاگیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر 340 مریضوں کو مفت ادویات اور 214مفت عینکیں مہیا کی گئیں۔ اس کے علاوہ جن مریضوں کو آپریشن کی ضرورت تھی انہیں ہسپتال ریفر کردیاگیا تاکہ وہاں ان کی آنکھوں کا بغیر کسی معاوضہ کے آپریشن کیاجاسکے۔