بند گوبھی، سویا بین، بروکلی(شاخ دار گوبھی) چھاتی کے سرطان ، ذیابیطس کوکنٹرول کرنے میں مدد دیتی ہے، ماہرین

منگل 12 دسمبر 2017 13:01

جنیوا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2017ء) سوئٹزرلینڈ کے ماہرین صحت نے کہا ہے کہ بند گوبھی، سویا بین، بروکلی(شاخ دار گوبھی) چھاتی کے سرطان سمیت ذیابیطس کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتی ہے۔ سوئٹزرلینڈ کی لیونڈ یونیورسٹی کے شعبہ صحت کے ماہرین نے کہا ہے کہ چھاتی کے سرطان کی شرح میں تیزی سے اضافے پر تشویشناک ہے اور خواتین میں یہ تیزی سے پھیلنے والا کینسر ہے جس کی شرح 25 فیصد ہے۔

امریکا جیسے ترقی یافتہ ملک میںہر 8 میں سے ایک عورت کو یہ مرض لاحق ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین کا کہنا ہے کہ موٹاپا چھاتی کے کینسر کی بڑی وجہ ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بند گوبھی، سویا بین، بروکلی(شاخ دار گوبھی) چھاتی کے سرطان سمیت ذیابیطس کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ ماہرین نے 97 موٹے مریضوں کو 12 ہفتوں تک شاخ گوبھی کا شیک پلایا تو ان کا نہار منہ شوگر لیول ڈرامائی طور پر کم ہو گیا۔ اگرچہ عام گوبھی میں سلفورافین پایا جاتا ہے لیکن شاخ گوبھی میں اس کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔ بروکولی دل اور قلبی شریانی امراض، سمیت چھاتی کے سرطان اور بلڈ پریشر کے امراض میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔