چئیرمین ارسا نے چشمہ جہلم لنک کینال کھولنے کا حکم دے دیا

منگل 6 جولائی 2010 23:10

اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔6جولائی۔2010ء) قائم مقام چئیرمین ارسا شفقت مسعود نے چشمہ جہلم لنک کینال کھولنے کا حکم دے دیا ہے جس کے بعد ارسا نے سی جے لنک کینال سے پنجاب کو دس ہزار کیوسک کی فراہمی بھی شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ارسا ذرائع کے مطابق ارسا کا کورم نہ ہونے کے باوجود قائمقام چئیرمین نے چشمہ جہلم لنک کینال کھولنے کیلئے ممبر فیڈرل بشیر ڈاہر کو منانے کی کوشش کی تاہم ممبر فیڈرل نے قائمقام چئیرمین کا یہ موقف ماننے سے انکار کردیا کہ چشمہ جہلم لنک کینال کھولنے سے سندھ اور دیگر صوبوں کو پانی کی فراہمی متاثر نہیں ہوگی جس کے بعد قائمقام چئیرمین نے صوابدیدی اختیارات استعمال کرتے ہوئے سی جے لنک کینال کھولنے کے احکامات جاری کئے اور اس کے علاوہ پنجاب اور سندھ کے شئیرمیں دس دس ہزار کیوسک اضافے کے احکامات بھی جاری کئے۔

جس کے بعد پنجاب کو پانی کی فراہمی ایک لاکھ باون ہزار اور سندھ کو پانی کی فراہمی دو لاکھ کیوسک ہو گئی ہے. ذرائع کے مطابق سی جے لنک کینال کھولنے کے حوالے سے ممبر فیڈرل اور قائمقام چئیرمین کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔

متعلقہ عنوان :