فرنٹیئرفائونڈیشن نے 2770 بلڈ بیگ فراہم کئے،

سہ ماہی رپورٹ ادارہ میں رجسٹرڈ مریضوں کو1لاکھ 84ہزار66جبکہ سرکاری ونجی ہسپتالوں اوردیگراداروں کو34ہزار528بلڈ بیگ کی فراہمی شامل ہیں

بدھ 13 دسمبر 2017 16:55

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2017ء)فرنٹیئرفائونڈیشن نے تھیلی سیمیاوہیموفیلیاودیگرامراض خون میں مبتلابچوں اورمریضوں کوتین ماہ میں 2ہزار770بیگ خون واجزائے خون فراہم کیا، فرنٹیئرفائونڈیشن اب تک مجموعی طورپر2لاکھ 18ہزار594بیگ خون واجزائے خون فراہم کرچکاہے جن میں ادارہ میں رجسٹرڈ مریضوں کو1لاکھ 84ہزار66جبکہ سرکاری ونجی ہسپتالوں اوردیگراداروں کو34ہزار528بلڈ بیگ کی فراہمی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

یہ اعدادوشمارگذشتہ روزفرنٹیئرفائونڈیشن کے چیئرمین صاحبزادہ محمدحلیم کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں سہ ماہی رپورٹ میں جاری کئے گئے۔ اجلاس میں امراض خون میں مبتلابچوں کوفراہم کی جانے والی خدمات کی تفصیلی رپورٹ بھی پیش کی گئی جس پراطمینان کااظہارکیاگیا۔ اس موقع پرصاحبزادہ محمدحلیم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام میں عطیات خون کے حوالے سے شعوراجاگرہوجانے تک امراض خون میں مبتلابچوں کوخون واجزائے خون کی فراہمی میں مشکلات درپیش رہیں گی ۔ انہوںنے کہاکہ انتقال خون سے قبل عطیات خون کی مکمل سریننگ ہوتی ہے تاکہ بچوں کودیگرامراض سے محفوظ رکھاجاسکے۔۔