چشمہ جہلم لنک کینال کھولنے پرارسا میں وفاق کانمائندہ مستعفی

بدھ 7 جولائی 2010 22:45

اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔7جولائی۔2010ء) قائم مقام چئیرمین ارسا کی جانب سے پنجاب کو ضرورت کے مطابق پانی کی فراہمی کیلئے چشمہ جہلم لنک کینال کھولنے کا معاملہ پیچیدہ ہو گیا ہے، سندھ کے اعتراضات کے بعد ارسا میں وفاق کے نمائندے بشیر ڈاہر نے احتجاجاً استعفیٰ دے دیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے بات چیت میں بشیر ڈاہر نے کہا کہ قائم مقام چئیرمین ارسا نے صوبوں اور وفاق کی مخالفت کے باجود چشمہ جہلم لنک کینال کھولی جو قواعد کے خلاف ہے۔

بشیر ڈاہر کا تھا کہ انھوں نے اپنا استعفیٰ سیکریٹری پانی و بجلی کو بھجوا دیا ہے۔ارسا کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ چشمہ جہلم لنک کینال تریموں بیراج پر پانی کی کمی کے باعث کھولی گئی تاکہ جنوبی پنجاب کو ضرورت کے مطابق پانی فراہم کیا جا سکے۔۔ جبکہ تمام صوبوں کو ان کی ضرورت کے مطابق پانی فراہم کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :