برطانیہ میں نومولود بچی کی کامیاب سرجری کے بعد سینے کے اوپر دھڑکنے والا دل اس کے جسم کے اندر لگا دیا گیا
بچی کا دل جسم میں واپس لگانے کی یہ سرجری برطانیہ کی پہلی کامیاب سرجری سمجھی جارہی ہے ،ْرپورٹ
جمعرات 14 دسمبر 2017 16:44
(جاری ہے)
ڈین کا کہنا تھا کہ ان کی بچی کی سانسیں واپس آنا کسی کرشمے سے کم نہیں تھا۔
بچی کا دل جسم میں واپس لگانے کی یہ سرجری برطانیہ کی پہلی کامیاب سرجری سمجھی جارہی ہے کیونکہ اس سے پہلے ایسے کیسز میں نومولود تین دن سے زیادہ زندہ نہیں رہ پائے ہیں۔ڈاکٹرز کے مطابق یہ ایک کرشمہ ہی ہے کیونکہ سرجری کے دوران 50 سے زائد ادویات کا استعمال کیا گیا اور ساتھ ہی دل میں سانس کی نالی بھی 50 منٹ تک لگی رہی۔نومولود بچی کی والدہ ناؤمی نے اپنی بچی کا نام ڈزنی فلم ’ریک اٹ رالف‘ کے ایک کردار سے متاثر ہوکر وینلوپ رکھا ہے کیونکہ وہ ایک باہمت اور ضدی لڑکی تھی جو آخر میں شہزادی ہی بن کر رہتی ہے اور کبھی ہار نہیں مانتی۔ناؤمی کا کہنا تھا کہ پیدائش سے قبل جب ٹیسٹ کیے گئے تو مجھے کافی رونا آیا ،ْڈاکٹرز نے حمل کو ضائع کرنے کا مشورہ دیا تھا لیکن میرا دل نہیں مانا اور میں نے اپنی بیٹی کی زندگی کی سانسوں کے لیے لڑنے کی ٹھان لی۔ناؤمی کا کہنا تھا کہ کبھی بھی نا امید نہیں ہونا چاہیے ،ْ میں اور میری بیٹی سب کیلئے ایک مثال ہیں۔دوسری جانب کنسلٹنٹ ڈاکٹر نک مورے کا کہنا تھاکہ وینلوپ کی سرجری حیران کن ہے اور اب وہ اپنی زندگی آگے جی سکتی ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق وینلوپ اب عام بچوں کی طرح صحت پکڑ رہی ہے اور اس کے وزن میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ میں افغانستان کی تباہ کن معیشت کے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
میلان میں رات 12 بجے کے بعد آئس کریم پر پابندی کا فیصلہ
-
ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.