چشمہ جہلم لنک کینال کھولنا غیرقانونی ہے، وزیرآبپاشی سندھ

جمعرات 8 جولائی 2010 14:35

کراچی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8 جولائی۔2010ء) وزیر آبپاشی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ چیئرمین ارسا شفقت مسعود نے انفرادی سطح پر چشمہ جہلم لنک کینال کھولنے کے غیرقانونی احکامات جاری کئے۔

(جاری ہے)

سندھ کامؤقف ہےکہ پنجاب سےتعلق رکھنے والے قائم مقام چیئرمین شفقت مسعود نے سندھ اور بلوچستان کے اعتراضات کے باوجود چشمہ جہلم لنک کینال کو کھولنےاوردس ہزار کیوسک پانی دینےکےاحکامات جاری کئے ۔

وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے وفاقی وزیر پانی وبجلی راجہ پرویز اشرف کو ٹیلی فون کرکے اس فیصلے پرسخت احتجاج کیا۔ دوسری جانب وزیرآبپاشی سندھ مراد علی شاہ نے اے آروائی نیوز سے گفتگو میں کہا کہ واپڈا نے چیئرمین ارسا کے احکامات پر عمل کرکے غیر قانونی کام کیاہے۔انھوں نے کہاکہ چیئرمین ارسا کے رویئے کی وجہ سے سندھ اور وفاق کے نمائندوں نے استعفی دیا۔

متعلقہ عنوان :