پنجاب کا چشمہ جہلم لنک کینال سے پانی کے کوٹے میں مزید اضافے کا مطالبہ

جمعرات 8 جولائی 2010 18:55

لاہور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8 جولائی۔2010ء) پنجاب نے چشمہ جہلم لنک کینال سے پانی کے کوٹے میں مزید تین ہزار کیوسک اضافے کا مطالبہ کر دیا۔ارسا کے قائم مقائم چیئرمین شفقت مسود نے صوابدیدی اختیارات استعمال کرتے ہوئے پنجاب کے لیے چشمہ جہلم لنک کینال کھول دی تھی جس سے پنجاب کو یومیہ دس ہزار کیوسک پانی فراہم کیا جا رہا تھا۔ پنجاب کے لیے چشمہ جہلم لنک کینال کھولنے سے ارسا کو سندھ اور وفاق کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

(جاری ہے)

پنجاب کا موقف ہے کہ جنوبی پنجاب کے اضلاع میں فصلوں کو پانی کی ضرورت ہے پانی کی عدم دستیابی پر وسیع علاقے پر کاشت فصلیں خراب ہو جانے کا خدشہ ہے۔ جنوبی پنجاب میں پانی کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب نے چشمہ جہلم لنک کینال سے پانی کے کوٹے کو تیرہ ہزار کیوسک تک بڑھانے کی درخواست کی ہے۔ ارسا میں سندھ اور وفاق کے نمائندوں نے احتجاجا استعفیٰ بھی دے دیا ہے۔ تاہم ارسا کے ترجمان کے مطابق ان کے استعفیٰ ابھی منظور نہیں ہوئے۔

متعلقہ عنوان :