مچھلی صحت کے لیے بہترین غذاہے، ما ہر طب

جمعہ 15 دسمبر 2017 12:54

قصور۔15 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2017ء)فاضل طب الجراحت ‘قصورکے معروف ماہر طب میاں لیاقت احمدعلی نے مچھلی کے فوائدکے متعلق ’’ میڈیا ‘ ‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ مچھلی جلد ہضم ہو کر جنسی ہارمون کی تحریک کو بڑھاتی ہے‘ ہرقسم کی کمزور یوں کا ازالہ کرکے دماغ ، پٹھوں اور جسمانی طاقت کیلئے انتہائی موثر ہے‘ تندرستی اورصحت میں اضافہ کرتی ہے‘لوبلڈپریشر والوں کیلئے مچھلی نہایت مفیدہے۔

(جاری ہے)

رنگت کو نکھارتی اور سرخ بناتی ہے ‘شوگرکے مریضوں کیلئے بہتر اور توانائی بخش غذاہے‘ وٹامن ای سے بھرپور ہڈیوں کو طاقتور بناتی ہے‘ دماغی کمزوری اورجسمانی کمزوری کو ختم کرتی ہے ‘اعضائے رئیسہ کو طاقت دیکر قوت مدافعت میں اضافہ کرتی ہے‘موسم سرما میں مچھلی کا استعمال ضروری سمجھاجاتاہے ‘قدرتی توانائی کیلئے انمول تحفہ ہے‘کولیسٹرول فری ہے ‘مچھلی جوانی کو قائم اوربڑھاپے کو دوررکھتی ہے۔ لہذاہمیں چاہئیے کہ ہم اپنی روزمرہ کی خوراک میں مچھلی کو بھی شامل کریں ہفتہ میں کم ازکم ڈیڑھ پائویا آدھاکلومچھلی ضرورکھانی چاہئیے تاکہ انسانی جسم تواناوتندرست رہیں۔