ہیپاٹائٹس اے، بی، سی اور کینسر کے مریضوں تک جدید علاج،

ویکسین کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی

جمعہ 15 دسمبر 2017 12:54

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2017ء) ادویات کی قیمتوں کے تعین کے لئے ڈرگ پرائسنگ کمیٹی کے گزشتہ اجلا س میں نئی ادویات کی قیمتوںکو فکس کرنے کے حوالے سے اپنی سفارشات پیش کی گئیں، ان میں ہیپاٹائٹس اے، بی اور سی، کینسر، پھیپھڑوں کے انفیکشن، دمہ اور پارکنسن، ایپیلیسی، ذیابیطس، آسٹیو پروزس، ہائپر ٹینشن، پرٹوسز اور تشنج کی ویکسین شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے کہا ہے کہ ہیپاٹائٹس اے، بی، سی اور کینسر کے مریضوں تک جدید علاج اور اس کی ویکسین کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔ جینرک ادویات کی کم قیمتوں پر مارکیٹنگ اور ان ادویات کی دستیابی ادویہ ساز کمپنیوں میں مزید مقابلے کی فضا کو بہتر بنائے گی۔ نئی ادویات کی قیمتوں کا نوٹیفیکشن وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے وضاحت کی ہے کہ کسی بھی دوا کی قیمت میں اضافے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی منظوری دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :