دا نتوں اور مسوڑھوں کی مناسب دیکھ بھال سے کئی امراض سے بچا جا سکتا ہے، ماہرین امراض دندان

جمعہ 15 دسمبر 2017 15:16

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2017ء) ماہرین امرض دندان نے کہا ہے کہ دا نتوں اور مسوڑھوں کی مناسب دیکھ بھال سے نہ صرف منہ اور مسوڑھوں کے کئی امراض سے بچا جا سکتاہے بلکہ ایسا کرنے سے مسکرا ہٹ بھی بہتر ہو سکتی ہے ۔ مقامی طبی ادارہ میں شبہ امراض دندان کی سربراہ اور سینیئر ڈینٹسٹ ڈاکٹر ماریہ ہاشمی نے بتایا کہ دانتوں کی نگداشت میں غفلت منہ کے السر، داڑھوں میں کھوڑ، دانتوں کے درد اور منہ کے سرطان کا باعث بھی بن سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان امراض سے بچائو کے لئے باقاعدگی سے دومنٹ تک برش کرنا اور دون میں دو مرتبہ مناسب طور پر کلیاں کرنا بہت ضروری ہے کیونکہ دانتوں اور منہ کی صفائی کاحفظان صحت سے بہت گہرا تعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ منہ اور دانتوں کے مختلف امراض سے بچائو کے لئے دانتوں کا وقتاً فوقتاً معائنہ کروانا چاہیئے کیونکہ ایسا کر نا سے مسوڑھوں اور دانتوں کے مختلف امراض کا بروقت علاج کرانے میں بڑی مدد ملتی ہے اور داڑجوں کو بھی نکلوانے سے بچاجاسکتاہے۔ انہوں نے میٹھا کھانے کے بعد دانتوں کی لازمی صفائی اورکلی کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔