چشمہ جہلم لنک کینال سے پنجاب کو10ہزارکیوسک پانی کی فراہمی

جمعہ 9 جولائی 2010 19:26

اسلام آباد (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9 جولائی۔2010ء) چشمہ جہلم لنک کینال سے پنجاب کو دس ہزار کیوسک پانی کی فراہمی بدستور جاری ہے جبکہ چیئرمین ارسا امان گل خٹک کا استعفیٰ منظورکرلیا گیا۔ چیئرمین ارسا کا کہنا ہے کہ فوڈ سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے چشمہ جہلم لنک کینال کھولنا ضروری تھا، چیئرمین ارسا کا کہنا ہے کہ سندھ کے وزیر آبپاشی مراد علی شاہ کو استعفوں کے خواب نظر آتے ہیں، جب پنجاب حکومت نے کہا تو استعفی دیدوں گا، انکا کہنا تھا کہ گریٹر تھل کینال میں پانی کی فراہمی سی جے لنک کینال کھولے بغیر ممکن نہ تھی سابق چیئرمین ارسا پر بھی سی جے لنک کینال کھولنے کی حمایت کے خلاف دباؤ تھا۔

ارسا ذرائع کے مطابق اس وقت پنجاب کو مجموعی طور پر ایک لاکھ باون ہزار اور سندھ کو دو لاکھ کیوسک پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ارسا ذرائع کے مطابق پنجاب نے گذشتہ روز چشمہ جہلم لنک کینال سے پانی کے اخراج میں اضافے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس کی طرف سے خط میں کہا گیا ہے سی جے لنک کینال سے اخراج تیرہ ہزار کیوسک کیا جائے تاکہ جنوبی پنجاب میں آبپاشی کیلئے پانی کی قلت پوری کی جا سکے تاہم ابھی تک اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ ارسا ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ اپنی ضرورت کا پانی استعمال کرنے کے بعد ایک ہزار کیوسک اضافی پانی ڈاؤن اسٹریم کوٹری چھوڑ رہا ہے جس میں وقت کے ساتھ بتدریج اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :