پنجاب اسمبلی کی قرارداد ان صحافیوں کے خلاف ہے جو بغیر تحقیق خبریں نشر کرتے ہیں، ذوالفقار کھوسہ،جہلم چشمہ لنک کینال کے مسئلے پر جلد وزیراعلی پنجاب وزیراعظم سے ملاقات کریں گے ،میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 10 جولائی 2010 17:30

ڈیرہ غازی خان(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9جولائی۔2010ء) وزیراعلی پنجاب کے سینئر مشیر اور مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر سردار ذوالفقار کھوسہ نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی قرارداد ان صحافیوں کے خلاف ہے جو بغیر تحقیق خبریں نشر کرتے ہیں،جہلم چشمہ لنک کینال کے مسئلے پر جلد وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف وزیراعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کریں گے ۔

(جاری ہے)

سردار ذوالفقار کھوسہ ڈی جی خان کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال میں ٹرائبل ایریا کیلئے فراہم کی جانے والی ایمبولینس کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی قرارداد ان صحافیوں کے خلاف ایک ردعمل ہے جو بغیر تحقیق کے خبریں نشر کرتے ہیں تاہم یہ قرارداد ان کی جماعت مسلم لیگ ن کی پالیسی کا حصہ نہیں ہے ، سردار ذوالفقار کھوسہ کا کہنا تھا کہ چشمہ جہلم لنک کینال کے مسلے پر وزیراعلی پنجاب اعلی سطحی وفد کے ہمراہ وزیراعظم پاکستان سے جلد ملاقات کریں گے۔