لہسن سے تیار کردہ گولیاں نزلہ زکام میں اثر نہیں رکھتیں‘ماہر طب

اتوار 11 جولائی 2010 14:47

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔11جولائی۔2010ء)لہسن سے تیار کی جانیوالی گولیاں نزلے زکام میں ہرگز فائدہ نہیں دیتیں اور اس ضمن میں مشہور ہونے والی باتیں درست نہیں ۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا میں شعبہ طب کی طالبہ ایلزبیتھ یشمسن نے اپنے تحقیقی مقابلے میں ثابت کہاہے کہ 146 مریضوں پر مختلف تجربات کے دوران ان گولیوں کے اثرات کا ہر سطح پر جائزہ لیا گیامگر نزلے زکام میں لہسن کی گولیوں سے کوئی افاقہ نہیں ہوا۔ 12ہفتے تک جاری رہنے والی تحقیق میں لہسن کے دیگر فوائد سامنے ضرور آئے مگر نزلے زکام میں یہ مفید ثابت نہ ہو سکیں۔ یشمسن نے کہا ہے کہ نزلے زکام کی حالت میں لہسن کام نہیں کرتا۔ طالبہ کی اس تحقیق کو پروفیسر میڈیسن سٹینفرڈ یونیورسٹی مسٹر کرسٹوفر کرنیڈر نے درست قرار دیا ہے۔