فیڈرل انسپکٹرز کو بچوں کے دودھ سیلیا اور گرومور ایسے تمام برانڈز کو فوری طور پر مارکیٹ سے ہٹانے کا حکم

پیر 18 دسمبر 2017 12:38

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2017ء) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ( ڈریپ) نے میسرز لیکٹیالس انٹرنیشنل کا تیار کردہ بچوں کا دودھ کمپنی کی طرف سے مارکیٹ سے ہٹائے جانے کی اطلاع کے پیش نظر فوری کارروائی کرتے ہوئے فیڈرل انسپکٹرز کو متحرک کر دیا ہے اور کہا ہے کہ سیلیا اور گرومور ایسے تمام برانڈز کو فوری طور پر مارکیٹ سے ہٹا لیا جائے۔

(جاری ہے)

وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینشن کی طرف سے جاری بیان کے مطابقاس سلسلے میں ڈریپ نے ان برانڈز کا درآمدی ریکارڈ بھی حاصل کر لیا ہے یہ مخصوص برانڈ مارکیٹ سے ہٹائے جانے کے عمل میں ڈریپ کو تمام صوبائی حکومتوں آزاد کشمیر اور اسلام آباد انتظامیہ سے تعاون حاصل ہے اور صورت حال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ ڈریپ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بچوں کی صحت کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جا سکتی اور ڈریپ نے عالمی ادارہ صحت کی طرف سے اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی عمل میں لائی۔