بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا

پیر 18 دسمبر 2017 13:10

بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا
شیخوپورہ18 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2017ء) شیخوپورہ میں پولیو مہم کا آغاز ہو گیا۔ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ارقم طارق نے پیر کو محمد شہباز شریف مدر اینڈ چائلڈ کمپلیکس میں پولیو مہم کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پولیو کامرض انتہائی خطرناک اور عمر بھر کی معذوری کا باعث بن جاتا ہے لہذا اس سے بچائو کے لیے ہمیں چاہیے کہ اپنے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے دو قطرے ضرور پلوئیں۔

فوکل پرسن پولیو/ ہیلتھ نیوٹریشن سپروائزر شیخ رئوف نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ٹرانزٹ پوائنٹس،سرپرائزوزٹ سمیت میکنازم ترتیب دیا گیا ہے تاکہ مطلوبہ ٹارگٹ حاصل کیا جا سکے۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر جاوید گورائیہ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر ریاض احمد ،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسرچوہدری شہزاد احمدسمیت محکمہ صحت کے افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :